20

نرگس فخری نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نرگس فخری آخری بار بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں نظر آئی تھیں:
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے حوالے سے ذرا بھی فکرنہیں کرتی ہیں بلکہ ایسے لوگوں کووہ بہت آرام سے نظر اندازکردیتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ماہ خود ہی اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا 40 پانڈز بڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی تنقید کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی ہوں، جب میں فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہوں تو وہ خود کو سکون میں رکھنا چاہتی ہوں اوروزن کم کرنے یا ایسی کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دیتی ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ پکارے جانے پرنرگس فخری شرمندہ
اداکارہ نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کوایسا لگتا ہے کہ ان کی بے جا تنقید سے مجھ پرکوئی اثر ہوگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، میں اس وقت تک پردے کے پیچھے رہوں گی اوران سب چیزوں سے دوررہوں گی جب تک مجھے ایک بہترین فلم یا موقع نہ مل جائے۔
واضح رہے کہ نرگس فخری آخری بار بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں نظر آئی تھیں تاہم فی الحال نرگس فخری کسی بھی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں