26

نء فلم چھین چھپائی انڈسٹری کو نئے مقام پر لاکھڑا کریگی، نیلم منیر

موجودہ حالات میں ایسی فلمیں بنائی جائیں جو شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھروں تک لا سکیں، اداکارہ کی ایکسپریس سے گفتگو۔
لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ چھپن چھپائی کی دل کوچھو جانے والی اداکاری پاکستانی فلمی صنعت کوایک نئے مقام پرلا کھڑا کرے گی۔
ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شانداررہا۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹرمحسن علی نے جس مہارت کے ساتھ ہم سے کام لیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ فلم کے پورے یونٹ نے بڑی محنت اورلگن کے ساتھ کام کیااورمجھے امید ہے کہ اس فلم کودیکھنے کے بعد شائقین کوغیرملکی فلموں کودیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فلم میں جہاں شائقین کی پسند کومدنظررکھا گیا ہے، وہیں اس کے میوزک، رقص ، کہانی، لوکیشنز پرخاص توجہ دی گئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت ایک نئے دورسے گزررہی ہے لیکن اس دورکو یادگاربنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی فلمیں پروڈیوس کی جائیں جوشائقین کوخوب انٹرٹین کریں۔ اس وقت ضرورت شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھرتک لانے کی ہے۔ اس کے لیے سب کومحنت سے کام کرنا ہوگا۔ بلاشبہ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن مل کران سب پرقابوپانے کے ساتھ ساتھ کوئی بہترحل بھی تلاش کیا جاسکتاہے۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ دلچسپ موضوع اور جاندار کرداروالی فلمیں میری اولین ترجیح ہونگی، مستقبل میں بہت سے پروجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے لیکن ایک بات توطے ہے کہ تعداد نہیں صرف معیارکوترجیح دونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں