27

آرمی چیف کا نوازشریف کو فون، بیگم کلثوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر تشخیص ہوا ہے جس کے علاج کی غرض سے وہ لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحت یاب بھی ہو جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں