19

عید الضحی پرریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ بزنس

دونوں فلمیں مجموعی طور پر اب تک 210 ملین(21کروڑ)سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں ؛
کراچی: عید قربان پر پاکستان کی دو بڑی فلموں پنجاب نہیں جاں گی اور نامعلوم افراد2 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، پاکستان اور بیرون ملک موجود شائقین کی جانب سے دونوں فلموں کو بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے، اور دونوں فلمیں مجموعی طور پر 210ملین(21 کروڑ) سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
یہ عیدالضحی پاکستانی سینما کے لیے خوش قسمت ثابت ہوئی، اس عید پرریلیز ہونے والی دونوں پاکستانی فلموں پنجاب نہیں جاں گی اور نامعلوم افراد2 نے کھڑکی توڑ بزنس کرکے ثابت کردیا کہ بہترین کہانی، اچھی کاسٹ اور معیاری فلم شائقین کو سینما تک لانے میں ضرور کامیاب ہوتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عید الاضحی پر سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کا راج
ہمایوں سعید کی پروڈکشن میں بننے والی فلم پنجاب نہیں جاں گی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15کروڑ سے زائد کابزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا، فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اظفر رحمان، احمد بٹ اور بہروزسبزواری شامل ہیں،شائقین نے فلم کو مکمل فیملی ڈرامہ قراردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ہمایوں سعید کی نامعلوم افراد 2 کیلئے نیک خواہشات
دونوں فلموں کی غیر معمولی کامیابی اورریکارڈ بزنس دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی شائقین غیرمعیاری اورناقص فلمیں دیکھ دیکھ کر تنگ آچکے ہیں ،لہذا شائقین اب بہترین کہانی پر مبنی اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں