10

شاہ رخ خان کی ٹیچر کا برسوں بعد دلچسپ انکشاف

شاہ رخ خان بہترین اسٹوڈنٹ تھیاورانہوں نے کالج میں ٹاپ کیا تھا،ٹیچر؛
ممبئی: اداکارشاہ رخ خان صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی کنگ ہیں جہاں برسوں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنے استادوں کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ٹیچرز ڈے کے موقعے پر شاہ رخ خان کی ٹیچرنے ان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کرکے ان کے مداحوں کو مزیدار سرپرائز دیا ہے۔
بھارت میں گزشتہ روزٹیچرز ڈے منایا گیا اوراس دن کی مناسبت سے شاہ رخ خان کی ٹیچر نے ٹوئٹر پر ان کے لیے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان 1986 سے 1989 تک اکنامکس کے طالبعلم تھے اوروہ انہیں معاشیات کا مضمون پڑھاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے شاہ رخ ہمیشہ کلاس میں دیر سے آتے تھے اورہاکی اسٹک ان کے ہاتھ میں ہوتی تھی لیکن مجھے ان پر کبھی غصہ نہیں آیا کیونکہ وہ ایک بہترین شاگرد تھیاورانہوں نے ہنس راج کالج میں ٹاپ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں