11

افغان فوج کی بمباری سے 55 طالبان ہلاک

مرنے والوں میں 2 کمانڈر بھی شامل ہیں، پولیس چیف۔
کابل: افغان فورسز نے صوبہ نورستان میں فضائی حملہ کر کے2 کمانڈروں سمیت 55 طالبان جنگجوں کو ہلاک کر دیا۔
افغان حکام کے مطابق فورسز نے طالبان جنگجوں کے خلاف صوبہ نورستان میں فضائی کارروائی کی جس میں2 کمانڈروں سمیت 55 جنگجو مارے گئے، پولیس چیف محی الدین سروری نے کہا کہ 300 کے قریب افغان طالبان گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ نورستان کے ڈسٹرکٹ برگ ماتل میں موجود تھے اور حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، انھوں نے مزید کہا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 55 جنگجو ہلاک ہوئے جن میں2 کمانڈر بھی شامل ہیں اور ان کی شناخت محمد اسماعیل اور فضل کریم کے نام سے ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں اتنی بڑی تعداد میں طالبان جنگجوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں