5

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کو کیا ملتا ہے ابھی تک سمجھ نہیں آیا، میگھا

لاہور:میگھا نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو نام، پیسہ ، شہرت تویہاں کام کرنے سے بھی ملتا ہے لیکن بالی ووڈ میں انہیں ایسا کیا ملتا ہے وہ ابھی تک کسی کی سمجھ میں نہیں آیا۔ اب تک جوہم دیکھ چکے ہیں کہ پاکستانی فنکاروں کی جہاں انتہا پسند ہندوئوں کی تنظیم شیوسینا سے پٹائی کرائی گئی ہویا پھر ان سے بطورسزا پیسے چھین لیے گئے ہوں۔ ان کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ بس پرواہ ہے تو اتنی کہ کسی طرح اڑھ کربالی ووڈ تک پہنچ جائیں۔
میگھا نے کہا کہ یہی صورتحال گزشتہ کئی برسوں سے ہمارے سامنے ہے، جو پاکستان کی اکثریت کے لیے تکلیف دہ بھی ہے۔ ان کی بے پناہ کاوشوں کے باوجود بھارتی شوبز انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں کو بین کرنے کے لیے مہم تیز کردی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اب ہمارے وہ فنکارجوخود کوپاکستانی نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹارکہلوانا پسند کرتے ہیں، وہ کیا کرینگے ؟ کیا وہ اب حالات کی وجہ سے پاکستان سے حب الوطنی کا جذبہ لے کرعوام کے سامنے آئیں گے یا وہ اس بار اس بات کوسمجھ چکے ہیں کہ وہ جتنے مرضی بڑے فنکاربن جائیں لیکن رہیں گے پاکستانی ہی۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک پاکستانی کواپنے پاک وطن سے عشق کرنا چاہیے۔
میگھا کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں جہاں بھی چلے جائیں لیکن ہماری پہچان ہمارے ملک سے ہی ہوتی ہے۔ میگھا نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک کے فنکار اور گلوکار ٹیلنٹ میں بالی ووڈ والوں سے کہیں زیادہ بہترہیں اوروہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا بھی منواچکے ہیں مگربالی ووڈ والوں کی شرانگیزیاں کسی بھی لمحے کم نہیں ہوتی۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے ملک میں کام کرنے کوترجیح دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں