4

سعودی عرب میں 30 سال کے بعد سینما میں شو ہو گا

لاس اینجلس: سعودی دارالحکومت میں 18 اپریل کو کھلنے والے سینما میں پہلا شو بلیک پنتھر پیش کیا جائے گا۔کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کمپنی اے ایم سے 18 اپریل کو ریاض میں شاہ عبداللہ سینٹر میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کرے گی جس میں پہلی فلم بلیک پینتھر 5 دن سینما میں دکھائی جائے گی جب کہ سینما میں دوسرا شو انفینٹی وار کا ہو گا۔
کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ اے ایم سی کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی فروخت کے لیے مختلف انتظامات کیے جائیں گے جن میں ٹکٹ کاونٹرز کے علاوہ خود کار مشینوں اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں