6

پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت سرگرم

نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے نیپالی وزیراعظم سے نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اس سال سارک سربراہ اجلاس کے اسلام آباد میں انعقاد کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ مودی نے نیپالی وزیراعظم کے پی شرما کو بتایا کہ موجودہ صورت حال میں اسلام آباد میں سارک کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور بھارت اس میں شرکت نہیں کرے گا۔ مودی نے نیپال پر بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے لیے زور دیا۔
پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت سرگرم ہوگیا اور وزیراعظم نریندرا مودی نے اجلاس میں شرکت کو خارج از امکان قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ سارک کانفرنس کا پچھلا اجلاس 2014 میں کھٹمنڈو میں منعقد ہوا تھا جس کے بعد انگریزی حرف تہجی کے حساب سے اگلی کانفرنس پاکستان میں 2016 میں ہونی تھی لیکن بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال اوربھوٹان کی ملی بھگت کے باعث کانفرنس معطل کرادی گئی تھی۔سارک جنوبی ایشیا کے 8 ممالک پر مشتمل اقتصادی اور سیاسی تنظیم ہے جس میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، بھوٹان اور افغانستان شامل ہیں۔سارک کے چارٹر کے تحت اگر کوئی رکن ملک اجلاس میں شرکت سے معذرت کرتا ہے تو اس صورت میں اجلاس کا انعقاد نہیں ہو سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں