6

ہوسٹن کے ائیرپورٹ پر تیز ہوا سے ہینگر گر گیا،آٹھ طیاروں کو نقصان

ہوسٹن(این این آئی) ہوسٹن میں تیز ہوا کے جھکڑ کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر ہینگر گر گیا جس سے 8طیاروں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ ہینگر تیز ہوا سے گر گیا جبکہ اسکا ملبہ رن وے پر گرا۔ 4طیارے ٹرمینل پر اور دیگر 4قریب ہی کھڑے ہوئے تھے جنہیں نقصان پہنچا۔ فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔ ایک طیارے کا اگلا حصہ تو زمین سے جالگا۔ ایئرپورٹ ترجمان کا کہناتھا کہ یہ ہینگر ہم نے ایک پرائیوٹ کمپنی کو لیز پر دے رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں