5

افغانستان میں طالبان کا حملہ، بم دھماکے میں 11 پولیس اہلکار جاں بحق

حملے میں فورسز کی 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ طالبان نے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد پر بھی قبضہ کرلیا۔
ہرات: افغانستان میں طالبان کے حملے اور بم دھماکے میں11 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
طالبان نے صوبہ ہرات کے ضلع شنداند میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں فورسز کی 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ طالبان نے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد پر بھی قبضہ کرلیا۔ صوبہ ہرات کے گورنر نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
دریں اثنا مزید پولیس اہلکار فورسز کی مدد کیلیے آرہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں 2 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام نے جھڑپ میں طالبان کے جاں بحق ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں