5

دہشت گردی سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ملیحہ لودھی

پاکستان نے جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، پاکستانی مندوب۔
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے امن وامان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
نیو یارک میں پاکستان اور ناروے کی جانب سے نوجوان اور انسداد دہشت گردی کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورمختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے امن وامان کو سنگین خطرات لاحق ہیں جب کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔
ملیحہ لودھی نے بتایا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسداد دہشت گردی کیمپ قائم کیے، پاکستان نے جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں