5

آئی بی ایف ٹائٹل، محمد وسیم کا 15جولائی کو ملائیشیا میں میتھالین سے ٹکرا

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی باکسر آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل کیلیے فائٹ کرنے جارہا ہے۔
کراچی: پاکستانی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے جنوبی افریقہ کے میتھالین سے مقابلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے واحد ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنے والے محمد وسیم اب 15 جولائی کو ملائیشیا میں آئی بی ایف فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل بائوٹ میں جنوبی افریقی حریف میتھالین کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی باکسر آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل کیلیے فائٹ کرنے جارہا ہے، وسیم کے مطابق فلپائنی باکسر ڈونی نائٹیز کی خالی ہونے والی جگہ ورلڈ ٹائٹل پانے کیلیے ان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں