6

اداکارہ عائشہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عائشہ خان اور میجر عبقہ کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد میں انجام پائی؛ فوٹوسوشل میڈیا
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ روزمیجر عبقہ ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں دونوں کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق خوبرو اداکارہ عائشہ خان گزشتہ روز میجر عبقہ ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں دونوں کا نکاح اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے لیکن خوشگوار ماحول میں انجام پایا۔
عائشہ خان کی رسم حنا کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
نکاح کے روز عائشہ خان سنہرے اور ہلکے ہرے رنگ کے غرارے میں کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی تھیں جبکہ میجر عبقہ ملک بھی سنہری اور سفید رنگ کی شیروانی میں راجکمار لگ رہے تھے۔
دونوں کے نکاح کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ ان کے چاہنے والوں نے عائشہ اور عبقہ کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی اورنیک تمناں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل عائشہ خان کی رسم حنا اور مایوں کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔ عائشہ کی مہندی کی تقریب میں ان کے دوست حمزہ علی عباسی پیش پیش رہے تھے جبکہ عبقہ اور عائشہ کے رقص نے تقریب میں چار چاند لگادئیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں