8

ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار

یہ روڈ ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے بنائے گئے ہیں،
ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کیلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئیگنگنانے والی سڑک بنا ڈالی۔
ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچا کیلیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کیلیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ دھنوں سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔
روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں لیکن یہ سنگنگ روڈ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے۔
اگر آپ اس سڑک پر سفر کررہے ہوں تو ٹائر جب روڈ پر لگے پیانو سے گزریں گے تو یہ ٹیونز بجنے لگتی ہیں لیکن یہ اسی صورت میں بجتی ہیں جب مقررہ حد کے مطابق گاڑی چل رہی ہو۔ اس روڈ پر حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں