15

امریکا سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی پر ماسکو کا جوابی وار

ماسکو:(اُردو نیوز)روس میں امریکی سفارتکاروں کو نکالنے اور ایک قونصلیت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ روسی وزیرِ خارجہ کہتے ہیں کہ سفارتی جنگ میں کودنے والے باقی ممالک کو بھی بھرپور جواب دیا جائے گا
سفارتی جنگ چھیڑنے والی ٹرمپ انتظامیہ کو ماسکو کا منہ توڑ جواب، روس نے 60 امریکی سفارتکاروں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایک امریکی قونصلیٹ کو بھی بند کیا جائے گا۔
روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ سفارتی جنگ میں کودنے والے تمام ممالک کے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں سابق روسی جاسوس پر قاتلانہ حملے کے بعد امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا نے 100 سے زائد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں