19

الیستھ مالنگا نے آئی پی ایل کی خاطر سری لنکن بورڈ کی وارننگ کو ہوا میں اڑا دیا

کولمبو: (سپورٹس نیوز) سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا نے آئی پی ایل کی خاطر اپنے بورڈ کی وارننگ کو ہوا میں اڑا دیا۔
سلیکٹرز کی جانب سے مالنگا کو علاقائی ون ڈے ٹورنامنٹ کیلیے دمبولا کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا، ساتھ میں ایس ایل سی کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا تھا کہ اگر انھوں نے ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تو قومی ٹیم کیلیے سلیکشن پر غور نہیں کیا جائے گا۔
مالنگا اس وقت آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کے ساتھ بطور بولنگ مینٹور کام کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے ختم ہونے تک کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتا، میں کافی فٹ ہوں، جو پریکٹس میچ ہونگے ان میں کھیلوں گا، اگر اچھا ثابت ہوا تو سلیکٹر مجھے منتخب کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں