12

نارتھمپٹن شائر کیخلاف دوسرے پریکٹس میچ کیلیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

لاہور: (سپورٹس نیوز)آئرلینڈاور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے قبل نارتھمپٹن شائر کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ کیلیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔
وارم اپ کے بعد کھلاڑیوں نے جسمانی استعداد بہتر بنانے پر کام کیا، فٹبال بھی کھیلا، کوچز نے پلیئرز کو لیکچر دیئے اور مختصر فاصلے کی دوڑوں کے بعد جمپ اور دیگر وزرشوں میں سرگرم رکھا۔ بیٹسمینوں اور بولرز نے نیٹ پر بھرپور پریکٹس سیشن کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان نارتھمپٹن شائر کے خلاف دوسرا پریکٹس میچ کل جمعہ سے شروع ہو گا، قبل ازیں کینٹ کیخلاف پہلا پریکٹس میچ بارش کی مداخلت کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں