12

عمران خان 12مئی کو کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کراچی: (اُردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 12مئی کو کراچی میں مزار قائد کے باہر وی آئی پی گیٹ پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
لاہور میں تحریک انصاف کے پاور شو کے بعد عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کراچی کے جلسے کی منظور ی دے دی ہے۔جلسے سے عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی خطاب کریں گے۔ 6مئی کو انصاف ہائوس سے مزار قائد تک تحریک انصاف سندھ رہنما ویلکم عمران خان ریلی کے نام سے ریلی نکالیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان 10مئی کو کراچی آجائیں گے اور کراچی میں اپنے قیام کے دوران ورکرز کنونشن، علمائے کرام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ مختلف سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اوردیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں