10

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی زندہ ہیں، قریبی ساتھی کا انکشاف

بغداد(اُردو نیوز) : عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات کی مرکزی عدالت نے داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے ایک قریبی ساتھی کے اعتراف کا اندراج کیا ہے۔
کونسل کے ترجمان بیرسٹر عبدالستار بیرقدار نے بتایا کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے اس ملزم کا دعوی ہے کہ وہ گزشتہ جولائی تک ابوبکر البغدادی کے ساتھ مسلسل اور براہ راست ملاقاتیں کرتا رہا۔ ملزم نے اپنے اعتراف میں بتایا کہ اس نے داعش کی نگرانی کرنیوالی جنرل کمیٹی کے رکن سمیت کئی عہدوں پر کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں