16

سعودی عرب کی مدد کے لیے یمنی سرحد پر امریکی کمانڈوز تعینات ہیں، رپورٹ

ریاض: امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں۔
کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں جن کا بنیادی کام یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی فضا میں نشاندہی اور تباہ کرنا ہے۔ اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔
پینٹاگان کے ترجمان میجر ایڈریان نے کہا ہے کہ امریکا جنگی مشن میں شامل ہوئے بغیر معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں