25

کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی(اُردو نیوز)گزشتہ روز کراچی کے حکیم سعید گرانڈ میں جلسے کے لئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی پر بلاول بھٹو زرداری بھی بول اٹھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کو حکیم سعید گراونڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی سے کہتا ہوں کہ جلسے کیلئے کوئی دوسری جگہ تلاش کریں اور عمران خان کو پیشکش کرتا ہوں کہ آکر حکیم سعید گراونڈ میں جلسہ کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کا رویہ ہولناک رہا لیکن اس کے باوجود شہر کے امن کے لئے یہ پیشکش کر رہا ہوں کیوں کہ کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے جو خراب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ12مئی2007کو پیپلز پارٹی کے 14بے گناہ کارکن عدلیہ کی بحالی کیلئے شہید ہوئے، اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے حکیم سعید گراونڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ شہید کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے تھا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کو کہتا ہوں کہ جلسے کے لئے کوئی اور مقام تلاش کریں اور عمران خان کی پارٹی کو حکیم سعید گرانڈ میں جلسہ کی دعوت بھی دیں کیوں کہ کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں