36

آپ نے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو ووٹ دیا تو سندھ کو پنجاب بنا دوں گا، شہبازشریف

مٹیاری (اُردو نیوز)مٹیاری میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ کی عوام کو نوکریاں دیں نہ خوشحالی و ترقی کے لیے کوئی کام کیا، پی پی نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت زیادتی کی تاہم اب ظلم و ستم کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے، اگر سندھ ترقی نہیں کرتا تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا جب کہ آپ نے آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کو ووٹ دیا تو سندھ کو پنجاب بنا دوں گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بنی گالا والے اکٹھے ہوگئے ، زرداری کہتے ہیں کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں لیکن میں کہتا ہوں مرسوں مرسوں کم نہ کرسوں، آصف زرداری اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے اور سبق دیتے ہیں کہ ہم ملک کو کرپشن سے پاک کرکے ترقی یافتہ بنائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ جب پی پی کی حکومت ختم ہوئی تو یہاں گھنٹوں لوڈشیڈنگ تھی اور ترقی کا کوئی نام و نشان نہیں تھا، ہماری حکومت نے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور کھربوں روپے کے ترقیاتی کام کیے جب کہ آئندہ عوام نے ووٹ دیے تو سندھ کے گاں گاں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے اور سندھ کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سندھ میں غریب و یتیم بچوں کو نہ وظیفے ملتے ہیں اور نہ تعلیم و صحت کی سہولیات میسر ہیں جب کہ ہم نے پنجاب میں غریبوں کے لیے وظیفے دیے، دانش اسکولز بنائے اور بے روزگار افراد کو قرضے دیے، صحت کے شعبے میں پنجاب میں بہترین اسپتال بنائے جہاں معیاری و جدید طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں