1

پشاور میں 25 خواجہ سرا الیکشن آبزرور تعینات

پشاور میں 25 خواجہ سراں کو الیکشن آبزرور تعینات کردیا گیا جو پولنگ اسٹیشن جاکر انتخابی عمل کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے۔
خیبر پختون خوا کے دار الخلافہ پشاور میں 25 خواجہ سراں کو انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے الیکشن آبزور تعینات کردیا گیا۔ خواجہ سرا پشاور میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جاکر انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
خواجہ سراں کو بالخصوس ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ خواتین اور معذور افراد کے ووٹنگ کے عمل کا مشاہدہ کریں گے اور رپورٹ دیں گے۔ اس ضمن میں خواجہ سرا آبزرورز کے لیے پشاور میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں