1

فٹبال میچ میں کریڈٹ کارڈ سے ٹاس، ریفری اوزیل سے آٹوگراف لینے پہنچ گئے

سنگاپور: سنگاپور میں آرسنل اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان نمائشی فٹبال میچ کے موقع پر ریفری نے ٹاس کریڈٹ کارڈ سے کیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب کسی فٹبال مقابلے کا ٹاس اس انداز سے کیا گیا، مگر اس کی وجہ ٹورنامنٹ کا مرکزی اسپانسر مالیاتی ادارہ کا ہونا تھا،اس کا کریڈٹ کارڈ تشہیر کی خاطر ٹاس کیلیے استعمال کیا گیا۔میچ شروع ہونے سے قبل مذکورہ ریفری نے آرسنل کی قیادت کرنے والے ترک نژاد جرمن فٹبالر میسوٹ اوزیل سے آٹوگراف بھی لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں