1

ہارا ہوا آدمی وزیراعظم بننے جارہے ہیں، سعد رفیق

لاہور:لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے پنجاب میں اپنی جماعت کی حکومت بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلط بیانی کرنے کیعادی ہیں، الزام تراشی اور بہتان لگانا عمران خان کا کام ہے لیکن میں نے کبھی عمران کی ذاتیات پر بات نہیں کی، عمران خان ہارے ہوئے آدمی ہیں اور اب لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرکے وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، عمران خان بتائیں ان کو شرم دلانے کے لیے کیا کریں دھرنا دیں یااحتجاج کریں۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ہارے ہوئے آدمی ہیں اور وہ لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے وہاں ری کانٹنگ کراوئیں گے، ری کانٹنگ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہے تو آر اوز کو حلقے کھولنے کا حکم دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں