1

سابق وزیراعلی سندھ علی محمد مہرکا کپتان کی ٹیم میں شامل ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردارعلی محمد مہر نو منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد مہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے،2002 میں سندھ کے وزیراعلی رہ چکے ہیں، جب کہ وہ 3 بار قومی اور ایک بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگر رہنماں نے علی محمد مہر کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس پر لبیک کہتے ہوئے سابق وزیراعلی سندھ عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماں سینیٹر چوہدری سرور اور نومنتخب ایم این اے راجہ ریاض نے نو منتخب آزاد ارکانِ پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم اور اسلم بھروانہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ مولانا معاویہ اعظم نے پی پی 126 جب کہ اسلم بھروانہ نے پی پی 127 سے آزاد حیثیت سے پنجاب اسمبلی تک رسائی حاصل کی ہے۔
دوسری جانب نو منتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی سعید الحسن شاہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، ظفروال کے حلقہ پی پی 46 سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے پیر سعید الحسن شاہ نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں