1

ماہور شہزاد نے نیپال میں منعقدہ انٹرنیشنل بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا

اسلام آباد: پاکستان کی نوجوان بیڈمنٹن ٹیم کی کھلاڑی ماہور شہزاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل بیڈمنٹن میں کامیابی اپنے نام کرلی۔
نیپال بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں میزبان نیپال کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے نمائندگی کی، پاکستان کی نوجوان بیڈمنٹن کی کھلاڑی ماہور شہزاد نے میزبان نیپال کی رشیلہ مہارجن کو 21-15 اور 21-10 سے مات دی۔
بیڈمنٹن ایشیا کنفیڈریشن نے ماہورشہزاد کو ایشین اولمپک پروجیکٹ اے او پی پروگرام کے تحت اولمپک کیلیے منتخب کرلیا، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے چوہدری واجد نے کہاکہ فیڈریشن کی کاوشوں سے گراس روٹ کی بنیاد پر بیڈمنٹن کے کھیل کو پروموٹ کیا جارہا ہے، نوجوان بیڈمنٹن کے کھلاڑی خداداد صلاحتیوںکے مالک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں