1

پابندی کے باوجود150نایاب شاہین متحدہ عرب امارات بھجوانے کی اجازت

پابندی کے باوجود150نایاب شاہین متحدہ عرب امارات بھجوانے کی اجازت دیدی
اسلام آباد:سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے 150 شاہین متحدہ عرب امارات بھیجنے کا باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ شاہین کراچی سے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کیلئے متحدہ عرب امارات بھیجے جائیں گے۔
پاکستان میں نایاب اور مہمان پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ خود وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں شاہینوں کے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم اس کے باوجود 150 شاہینوں کو متحدہ عرب امارات بھیجا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال سائبریا سے موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی قیمتی اور نایاب مہمان پرندے آتے ہیں جن کا بسیرا سندھ کی ساحلی پٹی اور ریگستانی علاقہ ہوتا ہے۔ مہمان پرندوں کی آمد کے ساتھ ہی عرب ممالک کے حکمراں پرندوں کے شکار کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آتے ہیں۔
عرب ممالک کے شہزادوں کا پسندیدہ مشغلہ پاکستان میں پائے جانے والے نایاب پرندے تلور کا شکار بھی ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم عرب مہمانوں کو لائسنس جاری کردیئے جاتے ہیں۔تحفظ جنگلی حیات اور این جی اوز کی جانب سے نایاب پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کے دباو حکومت شکار پر پابندی کو سخت کرنے پر مجبور ہو گئی تھی اور 2015 میں بھی سپریم کورٹ نے بھی تلور کے شکار پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں