1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،اسد عمر

اسلام آباد: حکومت نے اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایات دیں کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔ اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پیٹرولیم نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں