1

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید، 500 زخمی

غزہ: بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کیے جانے والے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائر جلائے اور قابض فوج پر پتھرا کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں