1

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ اورسونامی، 400 افراد ہلاک

جکارتہ:امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جس نے شہر پالو میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہریں پیدا کیں جب کہ آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، سیکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہرمیں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اگست کو انڈونیشیا کے سیاحتی مرکز لومبوک میں آنے والے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں 460 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں