1

یوتھ ایشیا کپ؛ پاکستان انڈر19 نے ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

چٹا کانگ:بنگلہ دیش کے شہرچٹاگانگ میں پاکستان انڈر19 نے یوتھ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی ٹیم نے 78 رنزکا ہدف ایک وکٹ کھوکر حاصل کیا۔ محمد محسن خان نے ناقابل شکست 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ روحیل نذیر نے 24 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔ نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ اورز میں صرف نو رنز دے کرچار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جنید نے تین ، فرخ اور آصف نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں