1

پی ایس ایل فرنچائزوںکھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)نے فرنچائزوں کے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا ہے۔
ملتان سلطان کی سلور کیٹیگری میں شامل محمد عرفان نے بھی پلاٹینم کیٹگری میں ترقی حاصل کرلی ہے جبکہ گزشتہ برس لاہور قلندرز کے پلاٹینم پلیئر عمر اکمل کی تنزلی ہوئی ہے ، وہ اب گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں ۔
گزشتہ برس سلور کیٹیگری میں شامل یاسر شاہ، جنید خان، محمد نواز کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کے فخرزمان اورکراچی کنگز کے بابر اعظم، گولڈ کیٹیگری میں شامل اسلام آباد یونائیٹیڈ کے شاداب خان ،فہیم اشرف اور حسن علی کی پلاٹینم کیٹگری میں ترقی ہوگئی ہے ۔
آصف علی اور عثمان شنواری سلور کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں جب کہ احمد شہزاد کو فی الحال ان کی عبوری معطلی کی وجہ سے پلیئرز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔
فرنچائز سے غیر وابستہ کھلاڑیوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں