1

ہراسانی معاملہ؛ بالی ووڈ انڈسٹری تنوشری دتہ کے حق میں میدان میں آگئی

ممبئی:گزشتہ روز بھارت کی نامور صحافی جینک اسکوئرا نے ٹوئٹر پر تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر لگائے گئے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ واقعہ صحیح ہے کیونکہ وہ اس وقت وہیں تھیں، جینک کے اس ٹوئٹ کے بعد متعدد بالی ووڈ فنکاروں نیتنوشری کی حمایت میں ٹوئٹ کی۔
نامور ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے لکھا10 سال قبل جب تنوشری دتہ کا کیریئر مشکلات کا شکار تھا وہ چپ رہ سکتی تھیں لیکن وہ اس وقت بھی چپ نہ رہیں اور آج بھی ان کا انداز وہی ہے جو پہلے تھا اور ان کی کہانی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے ہمیں انہیں سراہا جانا چاہیے نہ کہ ان پر سوال اٹھانے چاہئیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ وہ فرحان اختر کی بات سے مکمل طور پر اتفاق رکھتی ہیں، ہمیں متاثرین پر یقین کرنے کی ضرورت ہے۔
تنوشری دتہ کی جانب سے اداکار ناناپاٹیکر پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری اداکارہ کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
اداکارہ سونم کپور نے بھی تنوشری کی حمایت میں ٹوئٹ کیمجھے تنوشری دتہ اور جینک پر یقین ہے، جینک میری دوست ہے وہ کچھ بھی ہوسکتی ہے لیکن جھوٹی نہیں ہوسکتی، اب وقت ہے ہم سب کو ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہنے کا۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے تنوشری کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا متاثرین اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی برداشت کرتے ہیں لہذا ان پر یقین کرنا چاہیے اور انہیں عزت دینی چاہیے۔
اداکارہ ریچاچڈھا نے لکھا تنوشری دتہ پر جو گزری اس بات کا انہیں بے حد افسوس ہے، کوئی بھی خاتون اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو دنیا کے سامنے لانا نہیں چاہتی جس کی وجہ سے اسیمذاق کا نشانہ بنایاجاتا ہے، اس کے ساتھ سیٹ پر جو بھی ہوا وہ بہت خوفناک تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں