1

سوئی دھاگا دوبار دیکھی مجھے پہلی بار سے بھی زیادہ اچھی لگی ہے، کو ہلی

ممبئی: گزشتہ روز ممبئی میں اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کی فلمسوئی دھاگاکی اسپیشل اسکرین منعقد کی گئی جس میں انوشکا شرما، ویرات کوہلی اور کرکٹر ظہیر خان سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔
فلم دیکھنے کے بعد کوہلی نے ٹوئٹر پر انوشکا کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا میں نے سوئی دھاگا دوسری بار دیکھی ہے اور یہ مجھے پہلی بار سے بھی زیادہ اچھی لگی ہے، فلم کی پوری کاسٹ نے بہت عمدہ پرفارمنس دی ہے۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ فلم سوئی دھاگا دیکھ کر انہیں بیوی پر فخر ہورہا ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں ویرات کوہلی نے لکھافلم میں ورون دھون کی پرفارمنس اچھی تھی لیکن انوشکا شرما کے کردارممتا نے میرا دل جیت لیا، انوشکا کی بہترین اداکاری آپ کو ان سے محبت کرنے پر مجبور کردے گی، فلم دیکھنے کے بعد مجھے اپنی اہلیہ پر بے حد فخر محسوس ہورہا ہے، لہذا فلم ضرور دیکھئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں