1

سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد: حکومت کے100روزہ پلان کی تفصیلات کیلئے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے جب کہ وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنایا جائے گا، کمیٹی بنادی ہے جس کے سربراہ شفقت محمود ہوں گے، کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے سوا لاکھ کے قریب ملازمین کو مستقل کیا، جس کی بات کرو تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں جب کہ اسحاق ڈار دور میں غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے والے افراد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 100 روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور وزرا نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا جب کہ سعودی عرب کی طرح یو اے ای کا وفد بھی پاکستان کے دورے پر آرہا ہے اور ترکی نے اسلام آباد میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پر اتفاق ہوا ہے، آرامکو اور پی ایس او کے مابین معاہدہ کیا جائے گا جس پر ایم او یو سائن کیا جائے گا اور صوبائی حکومت کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں