1

دونوں ممالک کا مل کر کام کرنا جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے ضروری ہے،مائیک پومپیو

واشنگٹن :امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب کی ملاقات کا اعلامیہ جار ی کر دیا۔جس میں اس ملاقات کو 5 ستمبر کی بات چیت کا تسلسل قرار دیا گیا ہے ۔
واشنگٹن میں پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد جاری امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے پاکستان اور امریکا کا تعاون ناگزیر ہے، اسلام آباد افغان مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں مسائل حل کرنے کیلئے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کا مل کر کام کرنا جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے ضروری ہے۔افغان امن مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے ماحول سازگار ہے۔ پاکستان اور امریکی وزیرخارجہ نے افغانستان سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مثبت ڈائیلاگ جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں