1

جھگڑا مجھ سے ہے پکڑا میرے دوستوں کو جارہا ہے سارا مسئلہ 18ویں ترمیم کا ہے، آصف زرداری

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جھگڑا مجھ سے ہے اور پکڑا میرے دوستوں کو جارہا ہے دراصل یہ سارا ڈرامہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرانے کے لیے کیا جارہا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تیس سال سے میری کردار کشی ہو رہی ہے، پرویز مشرف کے دور میں 5 سال جیل میں گزارے، حالیہ عام انتخابات میں بھی مجھ پر حملے کیے گئے، سندھ کو چھیننے کی کوشش کی گئی جس میں ناکام ہوئے، جن دو دوستوں کو ذاتی کام کے لیے فون کیا انہیں اٹھالیا گیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ ایف آئی اے مجھ پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا کیس کیوں ڈال رہی ہے؟ جھگڑا مجھ سے ہے اور پکڑا میرے دوستوں کو جارہا ہے، اب مجھے سمجھ آیا کہ یہ 18ویں ترمیم کا جھگڑا ہے اور یہ ڈرامہ اس لیے کیا جارہا کہ یہ لوگ 18 ویں ترمیم ختم کروانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں